Advertisement

کیلیفورنیا کی لڑکی نے پاکستانی سونگ ’پسوڑی‘ کی دھن بجا کر دھوم مچادی، سوشل میڈیا پر ویڈیو کے چرچے

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں علی سیٹھی اور شے گل کی جانب سے پیش کیا جانے والا گانا پسوڑی پاکستان سمیت دنیا بھر میں وائرل ہوا۔

علی سیٹھی اور شے گِل کا مشہور گانا پسوڑی کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ اسے پوری دنیا میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل  میڈیا پر امریکہ سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ وائلن بجانے والی کیرولینا کو پاکستانی گانا پسٹوری کی دھن بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو  14 ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Advertisement

گزشتہ دنوں سوشل  میڈیا پر ایک  بھارتی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے اپنے کالج کے پروگرام میں پاکستانی گانا پسٹوری کی دھن بجاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ  پسوڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

اسپاٹی فائے کے عالمی مشہور گانوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آنے کے بعد علی سیٹھی سمیت کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر عبداللہ صدیقی اور ذولفقار جبار علی خان المعروف زلفی نے بھی سوشل میڈیا پر پسوڑی کی کامیابی کی پوسٹ شئیر کی جبکہ دیگر میوزک سے وابستہ شخصیات نے بھی اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

Advertisement

علی سیٹھی نے گلوبل وائرل 50 گانوں کی فہرست کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ’پسوڑی‘ کے تیسرے نمبر پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں گزشتہ برس زلفی نے بتایا تھا کہ مذکورہ گانا عالمی سطح پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

علی سیٹھی نے لکھا تھا کہ انہیں زلفی کی بات پر ہنسی آئی تھی اور انہوں نے کچھ کہے بغیر کافی پی کر گانے بنانے پر غور شروع کیا تھا۔

علی سیٹھی نے مزید لکھا کہ اب ان کا ’پسوڑی‘ گلوبل وائرل 50 فہرست میں تیسرے نمبر پر آیا ہے تو انہیں نہ صرف خوشی ہو رہی ہے بلکہ وہ حیران بھی ہو رہے ہیں۔

علی سیٹھی نے اپنی پوسٹ میں شے گِل سمیت زلفی اور عبداللہ صدیقی کو بھی مینشن کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی تمام شائقین کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے گانے کو تیسرے نمبر پر پہنچایا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پسوڑی کے تیسرے نمبر پر آنے پر علی سیٹھی کے والد نجم سیٹھی نے بھی ٹوئٹ پر بیٹے کو گانے کی عالمی سطح پر کامیابی کی مبارکباد پیش کی تھی۔

 پسوڑی کوک اسٹوڈیو کے تمام سیزنز کا ایسا پہلا گانا ہے جسے 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version