حمزہ علی عباسی کا ماہرہ خان کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا، حالیہ وائرل تصویر پر صارفین برہم

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا ماہرہ خان کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا۔
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ جلد ہی پاکستان میں ریلیز ہونے والی ہے جس کی پروموشن زور و شور سے جاری ہے۔
حال ہی میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ٹیم نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک بھی موجود تھے۔
اس تقریب سے لی گئی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی ہے جس کے بعد سے دونوں اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز 30 ستمبرکی شام 7 بجے سے ہوچکا ہے۔
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، یوٹیوب، ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام پر 60 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔
فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں پاکستانی انڈسٹری کے کچھ نامور گلوکاروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں علی عظمت اور فارس شفیع شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ملک کے سب سے زیادہ مہنگے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک اور گوہر رشید شامل ہیں۔
اس ہی وجہ سے فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم کہا جارہا ہے۔
اس فلم کے ڈائیلاگز ناصر ادیب نے لکھے ہیں جبکہ اسکرین پلے بلال لاشاری نے لکھا ہے۔
یہ فلم 1979ء میں ریلیز ہونے والی کلاسک پاکستانی فلم ’مولا جٹ‘ کا ریمیک ہے۔
یاد رہے کہ پروڈکشن ٹیم نے اس فلم کو 2019ء میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اب یہ 13 اکتوبر 2022ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

