Advertisement

شاداب خان کے ساتھ شادی کی خبروں پر کنزہ ہاشمی کا ردعمل

پاکستانی قومی اور بین الاقوامی کرکٹر شاداب خان کے ساتھ شادی کی خبروں پر اداکارہ کنزہ ہاشمی کا ردعمل سامنے آگیا۔

کنزہ ہاشمی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انٹرویو کے دوران ان سے میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شاداب خان انسٹاگرام پر صرف ایک مشہور اداکارہ کو فالو کر رہے ہیں اور وہ آپ ہیں، کیا آپ اس بارے میں کچھ کہنا چاہیں گی؟

پہلے تو کنزہ اس بات پر حیران ہوئیں اور پھر کہا کہ اچھا، میں یہ نہیں جانتی ، مجھے نہیں معلوم کہ وہ واقعی مجھے فالو کرتے ہیں۔

جس پر میزبان نے کہا کہ آپ شاداب کو کچھ کہنا چاہیں گی جس پر اداکارہ کنزہ نے کہا کہ بہت شکریہ، اگر مجھے فالو کر رہے ہیں تو ،آپ نے یقینن میرا کام دیکھا ہوگا اور اچھی لگ رہی ہوںگی میں آپ کو۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر کافی میمز بنیں اور کئی مشہور شخصیات بھی اس میچ کو دیکھنے کے آئی تھیں۔

اسی میچ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کنزہ ہاشمی بھی اسٹینڈز میں موجود تھیں۔

صارفین نے اداکارہ کو اس میچ میں دیکھا تو سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کسی صارف نے کہا کہ یہ شاداب خان کو دیکھنے کے لیے آئی تھیں، تو کسی نے کہا کہ یہ شاداب خان سے ملنے کے بہانے اس میچ کو دیکھنے آئی تھیں۔

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version