Advertisement

“ٹرانس جینڈر” خواجہ سرا نہیں ہوتے، ماریہ بی

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کہا ہے کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ٹرانس جینڈر خواجہ سرا نہیں ہوتے۔

حال ہی میں ماریہ بی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بہنوں ناجیہ اور عافیہ کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ “اس بات پر افسوس ہے کہ لوگوں کو ’ٹرانس جینڈرز‘ اور ’خواجہ سرا‘ میں فرق ہی معلوم نہیں”۔

انہوں نے کہا کہ “بطورِ والدین انہیں اپنے بچوں سے متعلق پریشانی ہے اور وہ ان کے محفوظ اور بہتر مستقبل کے لیے چاہتی ہیں کہ لوگ ’ٹرانس جینڈرز‘ اور ’خواجہ سرا‘ کے فرق کو سمجھیں”۔

ان کا کہنا تھا کہ “لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ’ٹرانس جینڈرز‘ خواجہ سرا نہیں ہوتے، خواجہ سرا قدرتی اور پیدائشی طور پر بعض پیچیدگیوں کے ساتھ جنم لیتے ہیں جنہیں ہم مخنث کہتے ہیں اور انگریزی میں انہیں ’انٹر سیکس‘ کہا جاتا ہے”۔

ماریہ بی کے مطابق “ٹرانس جینڈرز پیدائشی طور پر مخنث پیدا نہیں ہوتے بلکہ وہ ایک مرد یا خاتون کے طور پر پیدا ہوتے ہیں اور بعد ازاں اپنی مرضی سے جنس تبدیل کرواتے ہیں اور ایسے افراد کچھ سال بعد دوسری بار بھی اپنی جنس تبدیل کرواتے ہیں”۔

فیشن ڈیزائنر کی بہنوں نے بھی بتایا کہ “لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ’ٹرانس جینڈرز‘ دراصل خواجہ سرا نہیں ہوتے اور ایسے لوگوں کی جنس کو واضح نہ کرنے سے نئی نسل کے لوگ غلط نقش قدم پر چل سکتے ہیں”۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام کو خواجہ سرا افراد سے ہمدردی ہے، ماریہ بی

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version