ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر بینچ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
ویڈیو آئی فون اور اینڈروئیڈ یوزرز پر مبنی ہے، پہلے کنول کے موبائل پر کال آتی ہے جو کہ آئی فون یوزر ہیں وہ کال اٹھاتی ہیں اور بات کر لیتی ہے۔
کچھ دیر بعد ذوالقرنین سکندر کے موبائل پر کال آتی ہے جو کہ اینڈروئیڈ یوزر ہیں تو انکی کال ٹیون سے کنول آفتاب ڈر کر بھاگ جاتی ہیں۔
بعدازاں ذوالقرنین سکندر کہتے ہیں کہ کال آئی ہے۔
کچھ عرصہ پہلے ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر بڑی چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں چور گھر کا یو پی ایس تک ساتھ لے گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News