Advertisement

حمیمہ ملک، عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر شرمندہ ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ میں  بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر بالکل شرمندگی نہیں ہوں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی آنی والی نئی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سمیت بھارت میں کام کرنے سے متعلق بھی کھُل کر باتیں کیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں وہ مرکزی کردار نوری نتھ کی بہن کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کا نام ’دارو نتھ‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُن کا کردار کافی مضبوط اور اہم ہے، فلم کے ڈائریکٹر نے شروع دن ہی سے اُس کردار کے لیے مجھے چنا تھا، اس فلم میں ہو سکتا ہے کہ میرا کوئی رومناوی سین بھی ہو۔

دورانِ انٹرویو حمیمہ ملک نے بھارت میں عمران ہاشمی کے ساتھ کی گئی فلم ’راجہ نٹوَر لال‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں ایک اداکار ہوں، ایک اداکار ایک کردار ادا کر رہا ہوتا ہے، اُسے جو کہا جاتا ہے وہ بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ایسا کوئی رومانوی سین نہیں تھا جس پر میں شرمندہ ہوں، میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا میں اُس پر بھی شرمندہ نہیں ہوں۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُس وقت مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ میری پاکستانی عوام مجھ سے کس قسم کا کام چاہتی ہے اور اس فلم کے بعد میرے ساتھ کیسا رویہ اختیار کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی، میں نے بہت انجوائے کیا، وہ ایک بہت اچھا انسان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version