بول انٹرٹینمنٹ کا منفرد گیم شو ’جیتو ایک منٹ میں‘ آتے ہی چھا گیا!
بول انٹرٹینمنٹ کے منفرد گیم شو ’جیتو ایک منٹ میں‘ نے فینز کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے مقبولیت حاصل کرلی ہے جب کہ اس گیم شو نے آتے ہیں دھوم مچادی ہے۔
پاکستان کا نمبر ون اور پسندیدہ چینل بول انٹرٹینمنٹ اپنے مداحوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے نت نئے پروگرام نشر کرتا ہے۔
ان پروگرامز کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں نہ صرف عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے بلکہ انہیں بھرپور انعامات بھی دیے جاتے ہیں۔
اس مرتبہ بول انٹرٹینمنٹ نے ایک اور منفرد گیم شو ’جیتو ایک منٹ میں‘ آج شام 7 بجے آن ایئر کیا جو ناظرین کو بے حد پسند آیا جب کہ اس پروگرام میں انعامات کی بھی بہار ہوئی۔
اس شو کے میزبان ٹی وی کے نامور اداکار فیصل قریشی ہیں جنہیں پاکستانی عوام بے حد پسند کرتی ہے اور لوگ دور دور سے اس شو کو دیکھنے آتے ہیں۔
بول نیٹ ورک اور مقبولیت کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی اس شو کو دیکھا جارہا ہے اور فینز کی جانب سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

