سدھو موسے والا کے بعد ایک اور پنجابی گلوکار پر قاتلانہ حملہ

آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے بعد اب ایک اور پنجابی گلوکار پر قاتلانہ حملہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی گلوکار الفاز سنگھ حملے میں شدید زخمی ہو گئے، جس کے بعد انہیں فوراً موہالی کے اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات الفاز سنگھ کھانا کھانے کے بعد اپنے 3 دوستوں گرپریت، تیجی اور کلجیت کے ساتھ ایک ہوٹل سے باہر آرہے تھے کہ وہاں وکی سے ان کا سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا اور لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔
موہالی پولیس نے حملہ آور ملزم وکی کو گرفتار کر لیا ہے جو ہریانہ کے پنچکولہ کے رائے پور رانی کا رہنے والا ہے۔
دوسری جانب گلوکار ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کل رات کسی نے الفاز پر حملہ کیا اور جس نے بھی یہ کیا ہے میں اسے نہیں چھوڑوں گا، آپ سب الفاز کے لیے دعا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

