زندگی میں کبھی عالیشان چیزوں کی خواہش نہیں رہی، منشا پاشا کا بول کو خصوصی انٹرویو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ مجھے زندگی میں کبھی عالیشان چیزوں کی خواہش نہیں رہی۔
اداکارہ منشا پاشا نے بول نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ آج کل جو فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں وہ کورونا سے قبل بنائی گئی تھیں، فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے سوچا نہیں مگر کردار اور اچھی کہانی دیکھ کر مستقبل میں سوچ سکتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلم ابھی تک نہیں دیکھی مگر بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے زبردست بزنس کیا مگر ہمیں دیکھنا ہوگا کہ یہ کامیابی صرف اس فلم تک محدود نہ رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پنجابی زبان میں کردار نبھانے کا موقع ملا تو پنجابی زبان سیکھ کر کردار ضرور بنھاؤں گی۔
معروف اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کورونا کے بعد سینیما گھروں کی حالت سب کے سامنے ہے، فنکار اب فلموں کی بجائے ویب سیریز کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔
بول نیوز کے سوال پر کہ آپ نے سندھ میں ایک مسجد بھی بنائی کیا مستقبل میں دیگر علاقوں میں بھی مساجد بنانے کا پلان ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے زندگی میں کبھی عالیشان چیزوں کی خواہش نہیں رہی، مسجد بنانے کی خواہش تھی جسے اللہ نے پورا کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News