سائرہ یوسف کی ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

پاکستان کی مشہور اداکارہ سائرہ یوسف کی ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے خوبصورت مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کی تھی۔
شئیر کی گئی تصویر میں سائرہ یوسف نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں وہ اور بھی زیادہ حسین لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ سائرہ یوسف کی شادی شہروز سبزواری سے بہت کم عمر میں ہوئی تھی اور اس جوڑے کی ایک بیٹی نورے شہروز ہے ۔
تاہم، وقت کے ساتھ حالات بدل گئے اور اس جوڑے کو اختلافات کی وجہ سے الگ ہونا پڑا۔
اداکار شہروز سبزواری نے جلد ہی ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے دوبارہ شادی کر لی لیکن سائرہ نے اپنے کیرئیر پر توجہ دیتے ہوئے ترقی حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News