آمنہ الیاس نے اپنی سالگرہ کیسے منائی؟ خوبصورت تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حال ہی میں آمنہ الیاس نے اپنی سالگرہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ منائی۔
اس موقع پر انہوں نے جینز کے ساتھ بلیک ٹاپ کا انتخاب کیا، جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اداکارہ کو اس خاص دن کے موقع پر مداحوں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد موصول ہورہی ہیں۔
اس سے قبل آمنہ الیاس نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہدایت کار عابس رضا سے پیسے لیتے دیکھا گیا ۔
ویڈیو میں ڈائریکٹر عابس رضا چائے پینے میں مصروف ہوتے ہیں کہ اچانک آمنہ آکر ان سے کہتی ہیں کہ ٹیگنگ کے پیسے دیدیں۔
جس پر عابس رضا اپنے پرس سے پانچ سو روپے نکال کر دیتے ہیں۔
جب وہ چلی جاتی ہیں تو عابس کہتے ہیں، “یہ ٹیگنگ کے بھی پیسے لیتی ہیں۔”
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ جب آپ کے ہدایت کار اچھے ہوں تو وہ ہر چیز کا خیال رکھتے ہیں، وہ ذہین، ہمدرد اور انتہائی خوش مزاج انسان ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

