Advertisement

ثروت گیلانی کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثروت گیلانی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

ثروت گیلانی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں  اداکارہ اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ برطانیہ میں چھٹیاں انجوائے کر رہی تھیں۔

Advertisement

ان تصاویر میں ثروت گیلانی کو برطانیہ کے خوبصورت مقامات کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Advertisement

گزشتہ دنوں ثروت گیلانی نے بتایا تھا کہ اُن کا بھارتی اداکارہ پروین بابی سے کیا رشتہ ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی نے ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل پروین بابی کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف کیا تھا۔

پروین بابی 1970 اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں ہندی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے پہچانی جاتی تھیں، وہ اپنے گلیمرس انداز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئیں۔

ثروت گیلانی نے بتایا کہ پروین بابی میری بڑی خالہ ہیں یہ سچ ہے، میں نے تقریباً 20 سال تک یہ راز چھپا کر رکھا، میں اس پر شیخی نہیں مارنا چاہتی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو اپنے پسِ منظر کے بارے میں دکھاوا نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی خوبصورتی میں انکے شوہر کا اتنا ہی ہاتھ ہے جتنا انڈسٹری کی دوسری ہیروینز کو خوبصورت بنانے میں ہے تاہم مہوش حیات اور کبریٰ خان نے ان کے شوہر سے سرجری نہیں کروائی۔

Advertisement

یاد رہے کہ ثروت گیلانی مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version