Advertisement

متھیرہ نے طنز ومزاح میں تابش ہاشمی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، مصطفیٰ چودھری کا انٹرویو وائرل

پاکستان کے نمبر ون چینل ’’بول انٹرٹینمنٹ‘‘ کے مشہور پروگرام ’’دی انسٹا شو‘‘ میں اس مرتبہ منفرد انداز رکھنے والے اداکار، میزبان اور نامور کامیڈین مصطفیٰ چوہدری میزبان متھیرہ کے مہمان بنے۔

پروگرام کی یہ قسط آن ائیر ہوتے ہی چھا گئی ، جس میں ناظرین کو متھیرہ اور مہمان مصطفیٰ چوہدری کے درمیان ہونے والی طنز و مزاح پر مبنی گفتگو بے حد پسند آئی۔

بول نیٹ ورک کی جانب سے پروگرام کا یہ ہٹ شو اپنے یوٹیوب چینل پر بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں میزبان متھیرہ اپنے مہمان سے مختلف شخصیات کی آواز نکالنے کا مطالبہ کرتی ہیں جو مصطفیٰ چوہدری بخوبی ادا کرتے نظر آئے۔

یوٹیوب اور ٹی وی کے مقبول ترین کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی کو بھی متھیرہ نے طنز ومزاح میں پیچھے چھوڑتے ہوئے سب کو لاجواب کر دیا۔

شو پر اِک نظر۔۔۔

Advertisement

کلپ میں جیسا کہ دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے آغاز میں دونوں ایک دوسرے کے لیے تعریفی کلمات ادا کرتے ہیں جس کے بعد میزبان متھیرہ ، اپنے مہمان مصطفیٰ چوہدری کی اسٹائلنگ کو لے کر ان کے ساتھ مذاق کرتی ہیں جس سے مصطفیٰ چوہدری خوب محظوظ ہوئے۔

متھیرہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’’میری پسندیدہ شخصیت مصطفیٰ چوہدری کے ساتھ ’’دی انسٹا شو‘‘ ۔‘‘

انہوں نے لکھا ’’سچ بتاؤں تو مجھے مصطفیٰ چوہدری کے ساتھ پروگرام کرنے میں بے حد مزا آیا، یہ انتہائی دلچسپ اور مزاحیہ پروگرام ہوگا جو سب کو پسند آئے گا لہذا یہ شو ضرور دیکھئے گا۔‘‘

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متھیرا کی اس پوسٹ پر دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version