Advertisement

شہناز گِل کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں

بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 13 کی امیدوار شہناز گِل کے والد سنتوش سنگھ سوکھی گِل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہناز گل کے والد کو ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ دھمکیاں دینے والے کی شناخت اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

شہناز گل کے والد نے ایس ایس پی امرتسر پولیس کے پاس درخواست جمع کروائی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ انہیں مسلسل دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھمکی دینے والا شخص اپنا نام ہیپی بتا رہا ہے اور یہ دھمکی دے رہا ہے کہ وہ مجھے دیوالی سے قبل قتل کر دے گا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنتوش سنگھ سوکھی گِل کا کہنا تھا کہ وہ متعدد ہندو اداروں کے ساتھ منسلک ہیں اور ممکنہ طور پر اسی وجہ سے انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ جلد ہی ریاست پنجاب چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2021 میں بھی شہناز کے والد پر دو افراد نے قاتلہ حملہ کیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version