اداکارہ حرا خان نے ہانیہ عامر کیلئے کونسا گانا گنگنایا کہ سب ہنسنے پر مجبور ہوگئے، ویڈیو وائرل

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان نے اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے ایسا گانا گایا کہ سب ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا خان اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک ڈرامے کا گانا گنگنا رہی ہیں جسے سننے کے بعد وہاں پر موجود لوگ ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے مشہور ڈرامے میں اداکارہ حرا اور ہانیہ عامر نے کزنز کا کردار ادا کیا تھا جسے لوگوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔
اس سے قبل اداکارہ حرا خان کو صارفین نے پاکستان کی شردھا کپور قرار دے دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو گئی تھی جس میں حرا خان اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کو دیکھا گیا تھا۔
ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ان دونوں اداکاراؤں میں بہت مماثلت ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ حرا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

