Advertisement

ہرتیک روشن نے صبا آزاد کیساتھ نئی تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کے معروف اداکار ہرتیک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔

ہرتیک روشن نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کڑوا چوتھ کے موقع پر پہلی بار لندن سے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ہمراہ تصویر شئیر کردی۔

شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا بینچ پر بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ ہرتیک سیلفی لے رہے ہیں۔

انہوں نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ گرل آن بینچ، سمر 2022، لندن، دی وین گوگھ، بے مثال تجربہ۔

جس پر صبا آزاد نے کمنٹ کیا کہ وین گوگھ سست گرمیوں میں، بہترین دن ایک اچھے ساتھی کے ساتھ۔

ویسے تو اکثر ہی مختلف تقریبات میں دونوں ساتھ ہی شرکت کرتے ہیں لیکن اس سے قبل اس جوڑی کو ممبئی میں میک اپ آرٹسٹ وجے پالنڈے کی منگنی کی تقریب میں دیکھا گیا۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں رتیک روشن اور صبا آزاد دونوں نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

Advertisement

گزشتہ دنوں صبا آزاد اور ہرتیک روشن چھٹیاں منانے کی غرض سے بیرون ملک گئے تھے، ان کی بھارت واپسی کے بعد یہ خبریں زور پکڑ گئیں کہ یہ جوڑا بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریتک روشن اور صبا آزاد خوشگوار تعلقات میں ہیں ،وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں،یہاں تک کہ صبا آزاد کے ہرتیک روشن کے دونوں بچوں کے ساتھ بھی بہت اچھے تعلقات ہیں۔

صبا آزاد اور ہرتیک کے شادی کے بندھن میں جلد ہی بندھنے کی خبروں کے حوالے سے  اس جوڑے کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں اچھا وقت گزار رہے ہیں لیکن فی الحال ہمارا شادی کرنے کا کوئی اردہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ صبا آزاد اور ہرتیک روشن کے تعلق کے حوالے سے خبریں عروج پر اس وقت پہنچیں جب دونوں نے ایک ساتھ بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں‌ شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version