اداکارہ عالیہ بھٹ کے اخراجات کون سنبھالتا ہے؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ان کے تمام اخراجات انکی والدہ سنبھالتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے حاملہ خواتین کے لیے کپڑوں کا برانڈ لانچ کیا ہے، سرمایہ کاری کے منصوبوں، معاشی صورتحال اورحکمت عملی کے حوالے سے بالی ووڈ ایکٹریس نے بتایا کہ ان کے تمام اخراجات اورخرچوں کو ان کی والدہ سنبھالتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچپن سے لے کر ابتک انکو خرچے کیلئے رقم انکی والدہ دیتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب میں ایک مرتبہ لندن گئی تھی تو میری والدہ نے 200 پاؤنڈ دیے تھے جن میں سے پہلی ہی آؤٹنگ میں 170 خرچ کر لیے تھے کیوں کہ برانڈز کو انہوں نے پہلی مرتبہ قریب سے دیکھا تھا۔
عالیہ بھٹ کہا کہ میری والدہ ہرکچھ دن بعد ان کی ٹیم کے اخراجات کا جائزہ لیتی ہیں۔
عالیہ بھٹ کو پہلی فلم میں اداکاری کا کتنا معاوضہ ملا تھا؟
بھارت کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی پہلی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں ملنے والے معاوضے کے بارے میں بتایا ہے۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے انٹرویو میں کہا کہ پہلی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں کام کرنے کے عوض 15 لاکھ بھارتی روپے کا چیک ملا تھا جو انہوں نے اپنی والدہ کو دے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میری اب تک کی ساری کمائی ہوئی رقم کا حساب میری والدہ رکھتی ہیں، مجھے پتا ہے کہ میرے پاس بہت پیسہ ہے اکاؤنٹ میں لیکن کتنا ہے اس کا علم نہیں ہے۔
بھارت کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ مجھے میری ٹیم اکثر کہتی ہے کہ آپ وقت نکال کر اپنے بینک اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کریں لیکن میں نے اب تک ان کی بات نہیں مانی۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ پہلے میری امی حساب دیکھ رہی تھیں لیکن چونکہ اب میں بھی ممی بننے والی ہوں تو اب میں سوچ رہی ہوں کہ میں اپنے بینک اکاؤنٹ خود سنبھالوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News