سحر خان کا پسندیدہ کھیل کونسا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ سحر خان نے اپنے پسندیدہ کھیل کے بارے میں بتادیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سحر خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ انہیں کرکٹ کے بارے میں زیادہ نہیں معلوم، فٹبال میں دلچسپی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سبق سکھانے کے لیے قومی ٹیم کو چاہیے کہ ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے اور انہیں وہاں پر ہرا کر آئے، ایسی صورت میں ہی مزہ آئے گا۔
دورانِ انٹرویو اداکارہ نے میزبان کے ایک سوال پر جواب دیا کہ میرے والد کی شادی کے بعد آزادی ختم ہوگئی، میں اندھی محبت پر یقین نہیں رکھتی۔
واضح رہے کہ اداکارہ سحر خان انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

