شمعون عباسی موٹر وے پر بڑے حادثے سے بچ گئے؛ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شمعون عباسی موٹر وے پر بڑے حادثے سے بچ گئے۔
شمعون عباسی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر گاڑی کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
ساتھ ہی اداکار نے بتایا کہ ان کی گاڑی کا موٹر وے ایم نائن پر بریک فیل ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی گاڑی بڑے حادثے سے بچی ہے تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے لکھا کہ گاڑی جلنے والی تھی، تاہم خوش قسمتی سے میں پہلے ہی مینج کرتے ہوئے گھر پہنچ گیا۔
شمعون عباسی کی اس پوسٹ پر فیصل قریشی سمیت کئی فنکاروں نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور شکر ادا کیا کہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ اداکار شمعون عباسی ان دنوں اپنے آنے والے نئے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

