طلاق کے 6 سال بعد ملائکہ اروڑا کا ارباز خان سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اداکار ارباز خان سے طلاق کے 6 سال بعد اپنی خاموشی توڑ دی۔
ملائکہ اروڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ارباز خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے میں نے خود کو سب سے آگے رکھ کر فیصلہ کیا، آج میں پہلے سے بہتر انسان ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج میرا اپنے بیٹے کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے اور وہ دیکھتا ہے کہ میں خوش ہوں۔
ملائکہ اروڑا کا کہنا تھا کہ ایک عورت کے طور پر میں یہ قدم اٹھا کر خوفزدہ نہیں ہوں، ہمیں ہمیشہ اپنے دل کی سننی چاہئیے، آپ سب کو خوش نہیں کر سکتے۔
ملائکہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اور ارباز اب بھی اچھے دوست ہیں؟
جواب میں اداکارہ نے کہا کہ طلاق کے بعد اب ارباز خان کے ساتھ ان کا تعلق بہتر ہے۔
واضح رہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی شادی دسمبر 1998 میں ہوئی تھی، 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہو گئی، اس جوڑے کا ایک 19 سالہ بیٹا ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

