Advertisement

اداکار ہریتھک روشن ہر فلم سے پہلے کلائی پر کالا دھاگا کیوں باندھتے ہیں؟

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ہریتھک روشن نے ہر فلم سے پہلے کلائی پر کالا دھاگا باندھنے سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں معروف اداکار نے سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں اپنی کلائی پر بندھے کالے دھاگے کو کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے ویڈیو کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی جس میں انہوں نے کالے دھاگے کے پیچھے کی کہانی کو تفصیل سے بیان کیا۔

ہریتھک روشن نے لکھا کہ “مجھے بالکل نہیں معلوم کہ میں نے یہ کب کرنا شروع کیا بلکہ یہ بھی نہیں معلوم کہ ایسا کیوں کرتا رہا ہوں؟ لیکن مجھے آج احساس ہوا کہ میں نے ہر اس کردار کے لیے خفیہ طور پر ایسا کیا ہے جس نے مجھے خوفزدہ کیا تھا”۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی یاد نہیں ہے کہ میں نے یہ کب اس طرح دھاگا پہننا شروع کیا تھا، “کہو نا پیار ہے” یا پھر “کوئی مل گیا” یا پھر شاید اس کے بھی بہت بعد میں؟

ان کا کہنا تھا کہ “زیادہ تر یہ کوئی لال دھاگا، جو میں نے کبیر کا کردار ادا کرتے ہوئے پہنا تھا یا پھر سیاہ دھاگا ہوتا ہے”۔

اداکار نے کہا کہ “اس کیلئے مجھے اپنی پُرانی فلمیں دیکھ کر اپنی کلائیاں اور گردن چیک کرنی ہوں گی”۔

ہریتک روشن کے مطابق “انہوں نے کبھی منصوبہ بندی کر کے کوئی دھاگا کلائی میں نہیں پہنا نہ ہی وہ اس کا مقصد جانتے ہیں، کبیر کیلئے پوجا کے دوران مل گیا تو پہن لیا جبکہ ویدھا کیلئے ڈریس ریہرسل کے دوران ملا”۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ “مجھے لگتا ہے کہ میں ایسا کرتا ہوں کیونکہ یہ جسمانی طور پر اس عزم کو پورا کرتا ہے جو میں کوئی پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے اپنے آپ سے کرتا ہوں یہ میرا اپنے آپ سے ایک خفیہ معاہدہ ہوتا ہے”۔

واضح رہے کہ معروف اداکار متعدد فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version