Advertisement

حالیہ تنازع سے میرے والد کی صحت پر برے اثرات پڑے، آئمہ بیگ

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ حالیہ تنازع سے میرے والد کی صحت پر برے اثرات پڑے۔

معروف گلوکارہ نے والد کی سالگرہ پر ان کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان سے متعلق پیدا ہونے والے تنازع سے ان کے والد کی صحت پر برے اثرات پڑے۔

حال ہی میں آئمہ بیگ نے والد کی سالگرہ پر ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کہ والدہ کے انتقال کے بعد وہ والد کے قریب ہوئیں اور پایا کہ ان کے والد تو والدہ سے بھی زیادہ ان سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو والدہ کے بہت قریب تھیں، کیونکہ ان کے والد ملازمت کی مصروفیات کی وجہ سے ان سے دور رہتے تھے لیکن جب وہ ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے لگے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ تو والدہ سے بھی زیادہ ان سے محبت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے متعلق سامنے آنے والے تنازع سے میرے والد کی ذہنی و جسمانی صحت پر برے اثرات پڑے، وہ پریشان ہوگئے کہ اب ان کی بیٹی کے ساتھ کیا ہوگا۔

معروف گلوکارہ نے کہا کہ جب ان کا تنازع سامنے آیا تو ان کے والد کی کوشش رہی کہ ان کی بیٹی کے لیے سب کچھ ٹھیک ہوجائے اور ان کی ننھی بچی آرام دہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ میری وجہ سے میرے والد پریشان ہوگئے تھے اور وہ ان کے کمرے کے چکر لگاتے رہے اور دیکھتے رہے کہ ان کی بیٹی کس طرح ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ان کے والدین ہی سب سے بہترین چیز اور تحفہ رہے ہیں، حالیہ تنازع پر ان کے والد ان کے لیے ایسے پریشان ہوگئے جیسے ان کے بچپن میں وہ ان کے لیے پریشان ہوتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version