Advertisement

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے روم فلم فیسٹیول میں اہم ایوارڈ جیت لیا

برطانوی پروڈیوسر اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی نئی فلم نے بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

فلم کی پروڈیوسر اور رائٹر جمائمہ کی کامیڈی فلم ’واٹس لوَ گوٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو روم فلم فیسٹیول میں بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

برطانوی مصنف جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے انسٹاگرا م پر روم فلم فیسٹیول سے چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

جمائمہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ہم نے روم فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ”واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وید اِٹ “ کیلئےبہترین کامیڈی کا ایوارڈ جیتا ہے، جسے میں نے لکھا اور پروڈیوس کیا“۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں فلم کی تحریر کا طریقہ کار سکھانے پر نامور برطانوی اسکرین رائٹر اولیور پارکر کابھی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

انہوں نے روم فلم فیسٹیول میں اپنی فلم کی شاندار پذیرائی پر فلم کی کاسٹ اور پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی ہالی ووڈ میں انٹری ڈیبیو کیا جبکہ فلم کی کاسٹ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ عظمی بھی شامل ہیں۔

فلم اگلے سال جنوری میں بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version