Advertisement

معروف بھارتی اداکارہ کی نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی؛ اداکارہ کا بیان بھی سامنے آگیا

معروف بھارتی اداکارہ کی نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی؛ اداکارہ کا بیان بھی سامنے آگیا

بھارت کی بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اکشرا سنگھ کی حالیہ دنوں ایک مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہو کر منظرعام پر آ گئی تھی۔

معروف اداکارہ کی طرف سے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے تمام معاملہ یوٹیوبرز پر ڈال دیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اکشرا سنگھ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کے ذریعے کہا کہ یوٹیوبرز خبر کی تصدیق کیے بغیر غلط اطلاعات پھیلا رہے ہیں، میں ایک بہادر لڑکی ہوں اور بخوبی جانتی ہوں کہ اس طرح کی صورتحال سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔

اکشرا سنگھ نے کہا کہ ”یوٹیوبرز میرے بارے میں غلط خبریں پھیلانے سے پہلے اپنی فیملی کے بارے میں سوچیں۔

Advertisement

جہاں کچھ سچ نہ ہو، اس کو آپ اس طریقے سے سماج میں پھیلائیں گے تو اس سے آپ میرے لیے کچھ برا نہیں کر رہے، آپ آنے والے وقت میں اپنی ماں بہن اور بیٹیوں کے لیے برا کر رہے ہیں، کیونکہ آپ جو کرتے ہیں وہ گھوم کر آپ ہی کے پاس واپس آتا ہے۔“

اداکارہ نے کہا کہ” میں کسی سے نہیں ڈرتی، میں بہت مضبوط لڑکی ہوں لیکن سماج کی ان لڑکیوں کے لیے سوچیں جن کی عزت پر بات آئے تو کیا سے کیا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جانے انجانے میں آپ صرف پیسے کمانے کے لیے کسی عام لڑکی کی زندگی برباد کر سکتے ہیں، میں دعا کروں گی کہ آپ کی ماں، بہن اور بیٹی کے ساتھ ایسا کچھ پیش نہ آئے۔“

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version