Advertisement

بد ترین لوڈ شیڈنگ پر گلوکار سجاد علی نے گانا بنا دیا

پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے ملک میں ہونے والی بدترین لوڈشیڈنگ پر گانا بنایا ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

کراچی، لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے کئی شہروں میں شدید لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حد پریشان ہیں، ایسے میں سجاد علی نے اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کرتے ہوئے شاندار دُھن پر موسیقی کا بہترین استعمال کیا۔

گلوکار کا تخلیق کردہ گانا یوں تو چند بول پر منحصر ہے لیکن میوزک کے ساتھ یہ مداحوں کو کافی پسند آرہا ہے۔

سجاد علی کے گانے کے بول پنجابی میں کچھ یوں ہیں، ‘لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے، لائٹ آندی اے تے کدی لائٹ جاندی اے’۔

گلوکار کے ہمراہ ویڈیو میں گٹار بجاتے موسیقار احسن پرویز مہدی کو بھی دیکھا گیا، اس کے علاوہ ان کے ہمراہ گانے میں گلوکار نعمان جاوید اور خوبی علی بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گانا کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر سجاد علی اور ان کے دوستوں کو سراہا بھی جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version