شاہ رخ خان کا بیٹا فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

بالی ووڈ انڈسڑی کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان بھی اب فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان اب بطورِ رائٹر شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں، وہ یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے فلم سازی میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور ساتھ ہی اپنے والد کی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ میں اسسٹ بھی کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب آریان خان بطورِ ویب سیریز رائٹر اپنے پروفیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ان کی تحریر کردہ ویب سیریز بہت جلد منظرِ عام پر آجائے گی۔
اس سے قبل آریان خان بطور چائلڈ اسٹار کبھی خوشی کبھی غم میں مختصر کردار میں نظر آ چکے ہیں ساتھ ہی ہالی وڈ فلم دی ’’انکریڈیبلز‘‘ اور ’’دی لائن کنگ‘‘ کیلئے ہندی ورژن میں اپنے والد کے ہمراہ ڈبنگ کروا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آریان خان کا دھماکے دار فوٹو شوٹ، شاہ رخ خان کے دلچسپ کمنٹ نے تصاویر کو وائرل کروادیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News