Advertisement

امیتابھ نے شو کے دوران امیدوار سے معافی کیوں مانگی؟

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے دوران ہاٹ سیٹ پر بیٹھے کروڑ پتی بننے کے امیدوار سے معافی مانگ لی۔

حال ہی میں اس شو کا پرومو جاری کیا گیا جس میں امیدوار کو امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی فلم مقدر کا سکندر کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے ایک واقعے کا ذکر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس پرومو میں یہ شخص کہتا ہے کہ ’میں نے کہیں پڑھا ہے کہ مقدر کا سکندر کی شوٹنگ کے دوران آپ ونود کھنہ پر گلاس پھینکتے ہیں اور وہ گلاس ان کی تھوڑی میں لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں 16 ٹانکے آتے ہیں، تو کیا یہ درست ہے؟

اس پر امیتابھ جواب دیتے ہیں کہ یہ بالکل صحیح ہے، غلطی ہوگئی ہم سے۔

انہوں نے اپنی غلطی ماننے کے بعد اپنی بات جاری رکھتے ہوئے پورا واقعہ بھی سنایا۔

Advertisement

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی یہ مشہور زمانہ فلم 27 اکتوبر 1978 کو ریلیز ہوئی تھی جس میں امیتابھ اور ونود کھنہ کے علاوہ ریکھا اور راکھی گلزار نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version