عتیقہ اوڈھو کو تیسری شادی کا مشورہ کس نے دیا تھا؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ انہیں زائد العمری میں تیسری شادی کا مشورہ ان کے جواں سالہ بیٹے نے دیا تھا۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب ان کی تیسری شادی ہوئی تو نکاح کے وقت ان کا نواسہ ان کی گود میں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں ان کے بیٹے نے مشورہ دیا تھا کہ ثمر علی خان اچھے شخص ہیں، ان سے شادی کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے اور ثمر علی خان کے درمیان شادی سے قبل بہت اچھے تعلقات تھے، ہم دونوں سماجی خدمت کے کاموں کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر بھی کرتے رہتے تھے۔
عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ثمر علی خان کے ساتھ کام کرتا دیکھ کر ان کے بیٹے نے مشورہ دیا کہ وہ ان سے شادی کرلیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنے بچوں کے ساتھ اس طرح تعلقات رکھنے چاہیے کہ وہ ان کی اولاد سے زیادہ ان کے دوست بن جائیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کا سہارا ان کے بچے بنے۔
انہوں نے بتایا کہ بیٹے کے مشورے کے بعد وہ ثمر علی خان کو کافی پلانے کے لیے باہر لی گئیں اور انہوں نے وہیں انہیں شادی کی پیش کش کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مختصر الفاظ میں واضح انداز میں ثمر علی خان کو کہا کہ ہمیں شادی کر لینی چاہیے جس پر ان کے شوہر پہلے کچھ گھبرا گئے لیکن پھر جلد ہی ہاں کر دی اور کہا کہ ٹھیک ہے، شادی کرلیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عتیقہ اوڈھو نے نوجوان خواتین کو اہم مشورہ دے دیا
عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ان کے نکاح نامے پر ان کے بیٹے اور داماد سمیت ثمر علی خان کے بیٹے نے بطورِ گواہ دستخط کیے۔
واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے 2012 میں سیاستدان اور سماجی رہنما ثمر علی خان سے تیسری شادی کی تھی جبکہ اس سے قبل عتیقہ اوڈھو نے دو شادیاں کی تھیں جو کہ طلاق پر ختم ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News