احسن خان کی بہن کی شادی پر اچانک انٹری؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احسن خان کی اپنی کزن زارا کی شادی پر اچانک انٹری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ان دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار احسن خان اپنی کزن بہن کی شادی میں اچانک حاضر ہو گئے۔
وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن خان کی اچانک انٹری پر ان کی کزن زارا آبدیدہ ہوگئیں جس کے بعد احسن خان نے اُن کو پیار سے گلے لگایا۔
شادی کی تقریب میں احسن خان کو سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی بہن نے لال رنگ کا عروسی لباس جبکہ دلہے نے سفید رنگ کی شیروانی زیبِ تن کی ہوئی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار احسن خان انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News