اداکارہ سونم کپور کی بیٹے کی پیدائش کے بعد کام پر واپسی

بھارتی اداکارہ سونم کپور کی بیٹے کی پیدائش کے 2 ماہ بعد کام پر واپسی ہوگئی۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جم سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
سونم کپور نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چلیں آغاز کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں نیوٹریشنسٹ اور دیگر تمام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیٹے کی پیدائش سے قبل اور پیدائش کے بعد اداکارہ کی صحت اور فٹ رہنے میں مدد کی۔
اس ویڈیو کو اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے آنند آہوجا سے 2018ء میں شادی کی تھی اور رواں سال 20 اگست کو اس جوڑی کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

