معروف پاکستانی یوٹیوبر نے نکاح کر لیا؛ تصاویر وائرل

پاکستان کے معروف یوٹیوبر، کامیڈین و اداکار رضا سمو نے نکاح کر لیا ہے۔
رضا سمو کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
معروف یوٹیوبر نے اپنی اہلیہ کو اس موقع پر ہیرے کی انگوٹھی پہنائی، جس کی خرید و فروخت پر انہوں نے خصوصی وی لاگ بھی بنایا ہے۔
رضا سمو نے شادی سے متعلق اپنے وی لاگ میں بتایا تھا کہ پہلے نکاح ہوگا اور بعد ازاں ایک سے ڈیڑھ ماہ میں رخصتی ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ رضا سمو نے شئیر کی گئی تصاویر میں اپنی اہلیہ کا چہرہ نہیں دکھایا لیکن انہوں نے ایک وی لاگ میں بتایا تھا کہ اُن کی اہلیہ کی نشانی یہ ہے کہ وہ بہت خوبصورت ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News