کسی اور کے اصولوں کے مطابق خود میں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں، عالیہ بھٹ

بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت و مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ کسی اور کے اصولوں کے مطابق خود میں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے سنگاپور میں منعقد ہونے والا ٹائمز میگزین کا امپیکٹ ایوارڈ حاصل کیا اور اس دوران انہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج کل خواتین کے لیے بہت زیادہ اصول بنا دیے گئے ہیں جیسا کہ خواتین کو زور سے نہیں بولنا، انہیں بہت زیادہ موٹا اور بہت کمزور نظر نہیں ہونا، عزائم رکھیں مگر اپنی حد سے تجاوز نہ کریں، پراعتماد ہونا ہے لیکن مغرور نہیں ہونا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اور ان جیسے بہت سارے اصول ہیں جو دانستہ یا نادانستہ طور پر خواتین سے جوڑ دیے گئے ہیں، ایسے میں ہم اپنی خامیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں جو کہ یہ ایک نا ممکن سی بات ہے کیونکہ ایسا صرف کہانیوں میں ہی ممکن ہوسکتا ہے۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ ہماری شخصیت میں موجود خامیاں ہی درحقیقت ہماری اپنی ذات سے پہچان کرواتی ہیں، وہ معاشرے کی اس سوچ کے خلاف ہیں۔
اداکارہ کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں وہ یہ بات پوری طرح جان گئی ہیں کہ ہمیشہ پرفیکٹ ہونا ضروری نہیں، بعض اوقات یہ بورنگ ہوتا ہے درحقیقت یہ ہماری خامیاں ہی ہیں جو ہمیں خود سے ملواتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فلموں اور کرداروں سے ایسے لوگوں کو سامنے لائی ہیں جن میں خامیاں ہیں کیونکہ آخر میں یہ خامیاں ہی ہیں جو ایک عام سے کردار میں جان ڈال دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ خود پر یقین رکھنے سے ہماری شخصیت دوسروں کے لیے متاثر کن بن سکتی ہے، آپ آن اسکرین اور آف اسکرین ویسا ہی رہیں جیسا کہ آپ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عالیہ بھٹ کے اخراجات کون سنبھالتا ہے؟
بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت و مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ چاہے فلم ہو یا زندگی، ہمارا پرفیکٹ ہونا ضروری نہیں، ہماری زندگی کے اتار چڑھاؤ ہی ہماری حقیقت ہیں، جن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہمیں گھبرانا نہیں چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News