معروف بھارتی اداکارہ نے شادی سے 2 ماہ قبل خودکشی کرلی

بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ ویشالی ٹکر نے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویشالی ٹکر کی لاش اندور میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کے پاس سے ایک تحریر ملی ہے جس میں اپنی موت کی ذمہ داری اداکارہ نے خود لی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ملنے والے شواہد اور تحریر سے ابتدائی طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ ویشالی ٹکر نے مبینہ طور پر محبت میں ناکامی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویشالی ٹکر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس سے صورت حال مزید واضح ہوگی اور تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ویشالی ٹکر نے کئی ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن انہیں یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سے زیادہ شہرت ملی۔
گزشتہ سال اپریل میں ویشالی نے منگنی کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی لیکن ایک ماہ بعد ہی انہوں نے منگنی ٹوٹنے سے متعلق بتایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

