خلیل الرحمان قمر نے بالی ووڈ میں کام کر نے سے کیوں انکار کیا؟ سنسنی خیز انکشاف کردیا

ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے بھارت سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کردیا۔
خلیل الرحمان قمر نے ایک نجی ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کئی اہم انکشافات کیے۔
بھارت سے آفرز کی پیشکش کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں سبھی آفرز کو مسترد ٹھکرا چکا ہوں اور چونکہ میں دکھاوا کرنے والا آدمی نہیں ہوں اس لیے یہ بات کبھی نہیں بتائی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے لوگ ہمیں نہیں پہچانتے اس میں قصور ان کی حکومت کا ہے، مجھے بھارتیوں سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔
ڈرامہ نویس کا کہنا تھا کہ بھارت نہ جانے کی صرف واحد وجہ یہ ہے کہ وہاں کے لوگ ہماری اتنی عزت افزائی نہیں کرتے، جتنی عزت اور شہرت ان کے لوگوں کو پاکستان میں دی جاتی ہے۔
خلیل الرحمان قمر نے وہاں کام نہ کرنے کی شرط بتاتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمیں وہاں برابری کی عزت نہیں دی جائے گی میں وہاں نہیں جاؤں گا، جس دن ایسا ہوگیا میں ناصرف وہاں جاؤں گا بلکہ انہیں مفت فلم بھی لکھ کر دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ میرا پنجابیوں سے پرانا تعلق ہے تو میں ان کیلئے فلم لکھنے بھارت جاؤں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

