ہمایوں اشرف کا پاکستان شوبز انڈسٹری سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ہمایوں اشرف نے شوبز انڈسٹری سے متعلق اہم انکشافات کردیئے۔
حال ہی میں اداکار نے اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹری کے منفی عناصر کے بارے میں بات کی اور بتایا کے وہ کس طرح اپنے کیریئر کے دوران ایسے عناصر کا شکار ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ہر کوئی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتا نظر آتا ہے، میں خود انڈسٹری میں ہونے والی سازشوں کا شکار ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی بھی آپ کا دوست نہیں ہے، اگر کوئی آپ کے ساتھ اچھا سلوک کر رہا ہے تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوگی۔
ہمایوں اشرف کا کہنا تھا کہ ایسا شخص شاید آپ سے کوئی احسان لینا چاہتا ہو یا آپ کو استعمال کرنا چاہتا ہو اور جب اس کا مقصد پورا ہوجاتا ہے تو وہ آپ کو چھوڑ دے گا۔
خیال رہے کہ اداکار ہمایوں اشرف متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

