Advertisement

عمران ہاشمی نے اداکارہ ایشوریا رائے سے معافی کیوں مانگی؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران ہاشمی سے اداکارہ ایشوریا رائے سے معافی مانگ لی ہے۔

ماضی میں بھارت کے متنازع شو ‘کافی وِد کرن’ کے چوتھے سیزن کی ایک قسط میں عمران ہاشمی مہمان بنے۔

پروگرام کے دوران کرن جوہر نے عمران ہاشمی سے سوال کیا کہ ‘پلاسٹک’ کا خطاب انڈسٹری میں کس کو دیں گے؟

جس پر عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے بچن کو ‘پلاسٹک’ کہا۔

پروگرام کے بعد اس بات کو بہت اچھالا گیا اور ایشوریا رائے کے مداحوں نے عمران ہاشمی پر کڑی تنقید کی اور ان کے اس بیان کو غیر مناسب قرار دے دیا۔

جس کے بعد اداکار عمران ہاشمی نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ایشوریا رائے کو پلاسٹک کہنے پر معافی مانگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا مطلب وہ نہیں تھا جو لوگوں نے لیا، میں ایشوریا کو بے حد پسند کرتا ہوں، شو کا فارمیٹ ایسا تھا اگر میں جواب نہیں دیتا تو مجھے گفٹ ہیمپر نا ملتا، میں ہمیشہ سے ہی ایشوریا کے کام کو سراہتا آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیشہ بے بنیاد باتوں کو اچھالتے ہیں، مجھے ان سے کوئی غرض نہیں۔

Advertisement

اداکار کا کہنا تھا کہ کرن جوہر مہمانوں کو زبردستی اس قسم کے متنازع بیانات دینے پر زور دیتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس معاملے کے بعد ایشوریا رائے نے 2019 میں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version