Advertisement

سندھ ہائیکورٹ نے فلم جوائے لینڈ پر پابندی کی درخواست مسترد کردی

سندھ ہائیکورٹ نے فلم ”جوائے لینڈ“ کی ریلیز کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں پاکستانی فلم جوائے لینڈ پر پابندی عائد کیے جانے کی درخواست کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میں درخواستگزار مولوی اقبال حیدر نے اپنا مؤقف اختیار کیا کہ جوائے لینڈ فلم آئین کے آرٹیکل 227 کی خلاف ورزی ہے۔

مولوی اقبال حیدر کا کہنا تھا کہ فلم کا مواد اس قابل نہیں کہ اس پر کھُلی عدالت میں تبصرہ کیا جائے، کسی ٹرانسجینڈر کو مرد سے محبت اور شادی کی اجازت اسلام نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلام کی روح اور تعلیمات کے خلاف کوئی کام نہیں کیا جاسکتا، اس لئے فلم پر پابندی لگائی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے درخواستگزار سے سوال کیا کہ آپ نے فلم دیکھی ہے؟ جس پر مولوی اقبال حیدر نے انکار کیا۔

Advertisement

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے فلم دیکھی نہیں اور پابندی کے لئے آگئے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version