Advertisement

اپنے بچے کی ذاتی زندگی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتی؛ عالیہ بھٹ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ میں اپنے بچے کی ذاتی زندگی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتی۔

عالیہ بھٹ نے بیٹی کی پیدائش سے کچھ روز قبل ایک انٹرویو میں اپنے بچے کی پرائیویسی کے بارے میں بات کی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں عوام کی نظروں میں رہتے ہوئے بچے کی پرورش کے بارے میں تھوڑی فکر مند ہوں اور اس حوالے سے  میں اپنے شوہر، فیملی اور دوستوں کے  ساتھ بھی بات کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی، میرے بچے کی ذاتی  زندگی میں کسی قسم کی مداخلت ہو۔

Advertisement

عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں نے اپنے لیے خود اداکاری کے شعبے کا انتخاب کیا مگر ممکن ہے کہ میرا بچہ جب بڑا ہو جائے تو وہ اپنے لیے اس راستے کا انتخاب نہ کرنا چاہے، اس لیے میں اپنے بچے کے لیے تھوڑی حساس ہوں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر 6 نومبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ ان کی شادی اپریل 2022 میں ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version