بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ میرا ’بوائے فرینڈ‘ ہے، متھیرا

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ میرا ’بوائے فرینڈ‘ ہے۔
حال ہی میں اداکارہ متھیرا نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 سال کی عمر میں ماں بن گئیں تھیں، ان کا بڑا بیٹا 15 سال کا ہے اور بہت اسمارٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماں ہونا ایک بہت اچھا احساس ہے، بڑے بیٹے کے دنیا میں آنے کے بعد ان کی زندگی میں بہت سی خوشیاں آئیں اور قسمت مہربان ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا بڑا دراز قد ہے، بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ میرا ’بوائے فرینڈ‘ ہے۔
معروف ماڈل نے بتایا کہ میرے بیٹے نے میرے ساتھ مشکلات کا بھی سامنا کیا، بچوں کی پرورش میں ان کی نانی کا اہم کردار ہے۔
اداکارہ متھیرا نے مزید کہا کہ ہمیں بیٹیوں کو مکمل سپورٹ کرنا چاہیے، اس چیز کو معاشرے میں رائج ہونا چاہیے کہ لڑکیوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، میرے ساتھ جو ہوا اُس کے بعد میری والدہ نے بہت ساتھ دیا اور ہر چیز میں رہنمائی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

