Advertisement

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ایک کارڈ شیئر کیا جس پر لکھا تھا کہ “ہماری زندگی کی بہترین خبر آگئی، اب ہم والدین بن چکے ہیں، ہماری بیٹی ہمارے پاس آگئی ہے”۔

عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پوسٹ پر بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مبارکباد پیش کی جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ رواں برس جون میں جوڑے نے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version