پاکستان میں تھرلر فلموں سے متعلق گلوکار فرحان سعید کا اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے پاکستان میں تھرلر فلموں سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار فرحان سعید نے پاکستان میں تھرلر فلمیں نہ بننے سے متعلق گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زیادہ تر لوگ مزاحیہ مووی دیکھنے کے شوقین ہیں، عوام مزاحیہ اسٹوری پر زیادہ پیار دکھاتے ہیں اس لیے مزاحیہ فلمیں بنتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر تھرلر اور ایکشن سے بھرپور فلمیں بنیں گی تو لوگ اسے بھی پسند کریں گے۔
فرحان سعید کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس جب کبھی بھی تھرلر فلمیں بنتی ہیں تو شائقین کی جانب سے پزیرائی بھی خوب ملی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News