معروف اداکارہ عروہ حسین کی بولڈ تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عروہ حسین اکثر سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے چند تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروہ حسین نے میکسی زیب تن کی ہوئی ہے جس میں ان کے بازو مکمل نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عروہ حسین کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے، کسی نے ان کی تعریف کی تو کسی نے انہیں لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ عروہ حسین نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘، ’نامعلوم افراد‘ میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھائے اور اب وہ ’ٹچ بٹں‘ میں نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

