سیاست میں آئی تو اپنی پارٹی بناؤں گی، اداکارہ آمنہ الیاس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ اگر میں سیاست میں آئی تو اپنی پارٹی بناؤں گی۔
حال ہی میں اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں کرکٹ کو بہت انجوائے کرتی ہوں، کالج میں مختلف گیم کھیلے ہیں، کالج میں باسکٹ بال اور ہاکی زیادہ کھیلی ہے۔
سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر آمنہ الیاس کا کہنا تھا سیاست میں آئی تو اپنی پارٹی بناؤں گی۔
شادی کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ شادی کے رشتے آتے ہیں میں گما دیتی ہوں، کوئی شادی کی آفر کرتا ہے تو کہتی ہوں 2 منٹ میں آئی۔
خود کو ملنے والے ایوارڈ سے متعلق آمنہ الیاس کا کہنا تھا مجھے ایوارڈ اس وقت ملا جب میں نے کچھ کیا ہی نہیں تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News