ہیرا پھیری 3 کیلئے اداکار کارتک آریان نے کتنے پیسوں کا مطالبہ کیا؟ رقم جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار کارتک آریان نے ہیرا پھیری 3 کیلئے 30 کروڑ کا مطالبہ کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اکشے کمار نے ہیرا پھیری فرنچائز سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور ان کی جگہ کارتک آریان کو “راجو” کے رول کیلئے فلم میں شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیرا پھیری 3 کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا نے اکشے سے فلم کے بارے میں ملاقات کی لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔
اکشے کمار نے ہیرا پھیری 3 میں اداکاری کے لیے 90 کروڑ روپے کی فیس کا مطالبہ کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارتک آریان 30 کروڑ روپے میں فلم کرنے کے لیے تیار تھے۔
ذرائع کے مطابق اکشے کمار صرف 90 کروڑ روپے ہی نہیں بلکہ فلم کے منافع میں سے بھی حصہ مانگ رہے تھے جبکہ کارتک آریان صرف ہی 30 کروڑ روپے میں فلم کرنے کو تیار تھے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پروڈیوسر نے اکشے کو دوبارہ راضی کرنے کی کوشش کی، ان سے منافع کی تقسیم پر فلم میں شامل ہونے پر زور دیا لیکن اکشے نے اسے ٹھکرا دیا۔
جس کے بعد فیروز کے پاس کارتک آریان کو سائن کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا تھا، فیروز کو لگتا ہے کہ کارتک راجو کے کردار کے لیے بہترین اداکار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

