Advertisement

ربیکا خان ٹک ٹاک سے کتنا کما لیتی ہیں؟

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر ربیکا خان نے کہا ہے کہ اُنہیں اپنی ماہانہ کمائی سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر ربیکا خان نے بول ٹی وی پر متھیرا کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی مصروفیات اور مستقبل سے متعلق گفتگو کی۔

ربیکا خان کا کہنا تھا کہ اُنہیں اپنی ماہانہ کمائی سے متعلق کچھ معلوم نہیں، ہاں البتہ اُنہوں نے سوشل میڈیا کی کمائی سے بہت کچھ بنالیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میں چار بھائیوں کی اکلوتی بہن ہوں اور میرے والد میرے تمام معاملات دیکھتے ہیں، میرے والد اکثر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے آئیڈیاز دیتے رہتے ہیں۔

 ربیکا خان نے کہا کہ اگر مجھے مستقبل میں بالی ووڈ سے بھی کام کی پیش کش ہوئی تو میں ضرور قسمت آزماؤں گی لیکن کوئی بولڈ کام نہیں کروں گی کیونکہ میرا ماننا ہے کہ ہر کام عزت سے کیا جانا چاہیے۔

 ٹک ٹاکر ربیکا خان کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا بہت پسند ہیں لیکن جب سے سنا ہے کہ وہ شادی کر رہے ہیں تو میں بہت افسردہ ہوں۔

میزبان کے ایک سوال پر ربیکا خان نے کہا کہ میں نے 15 سال کی عمر میں ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کی تھیں اور اس سال 18 برس کی ہو گئی ہوں۔

Advertisement

ربیکا خان نے کہا کہ میں اس سال 18 برس کی ہوئی ہوں اور جب 22 سال عمر ہوجائے گی تب شادی کروں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں نے کسی لڑکے کو نہیں دیکھ رکھا اور نہ ہی دوسرے ٹک ٹاکرز کی طرح کوئی جوڑا بنا رکھا ہے، ٹک ٹاکر حسین کو بھائی نہیں بولتی، وہ میرا دوست ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ربیکا خان کے ٹک ٹاک پر تقریبا 80 لاکھ جب کہ انسٹاگرام پر 45 لاکھ کے قریب فالوورز ہیں، علاوہ ازیں ان کے یوٹیوب پر بھی 20 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version