Advertisement

ویڈیو: ” میرا دل یہ پکارے آجا“ پر رقص کرنے والا نوجوان بھی چھا گیا

” میرا دل یہ پکارے آجا“ کے گانے پر رقص کرنے والی لڑکی کے چرچے پوری دنیا میں شروع ہو گئے۔

سوشل  میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو ” میرا دل یہ پکارے آجا“ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ دنوں سے پاکستانی لڑکی کا ” میرا دل یہ پکارے آجا“ پر کیے جانے والا رقص سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

یہ گانا بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کا ہے جو اب اس پاکستانی لڑکی کے ڈانس کرنے کی وجہ سے مزید وائرل ہو رہا۔

 اس سے قبل  بھی  فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی نوجوان ارسلان خان نے بھی اس گانے پر ڈانس کیا اور اس ویڈیو کو دلچسپ کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل  میڈیا پر مقبول ہو گئی۔

انسٹاگرام صارف ارسلان خان نے اپنی پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں لکھا کہ  اس لڑکی کی وائرل ویڈیو کو دیکھا تو سوچا تھوڑا نئے انداز میں ایک ویڈیو بنا ہی لوں۔

Advertisement

ارسلان خان کی اس ویڈیومیں خاص بات ” میرا دل یہ پکارے آجا“  کے گانے پرکیے جانے والا ڈانس تو ہے ہی لیکن قابلِ غور بات یہ ہے کہ ارسلان نے بھی ہو بہ ہو وہ ہی رنگ پہنا جو اس گانے کی وائرل کوئن گرل نے پہنا ہوا تھا۔

تاہم مہندی رنگ کا لباس زیب تن کیئے دھیما دھیما رقص کرنے والی اس نوجوان لڑکی کا نام ”عائشہ “ ہے۔

Advertisement

عائشہ کا تعلق لاہور شہر سے ہے تاہم انہیں گھومنے کا بھی کافی شوق ہے جس کے باعث ان کے انسٹاگرام پر دی گئی تصاویر پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی زیادہ ہیں ۔

عائشہ کی جانب سے اپنی سہیلی کی مہندی کی تقریب میں کیا گیا رقص اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہو ا ہے اور بہت سے لوگ اس گانے پر رقص کرنے کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

عائشہ دراصل انسٹاگرام پر زیادہ ایکٹو نہیں رہتیں لیکن وہ اپنی روزانہ کی زندگی کے بارے میں ٹک ٹاک پر اکثر شیئرنگ کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ  انسٹاگرام پر عائشہ کے فالورز کی تعداد 2 لاکھ کے قریب ہے جبکہ انہوں نے 14 پوسٹ ہی شیئر کی ہیں شادی کے موقع پر بنایا گیا کلپ اب تک3 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جو اب تک سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version