Advertisement

رابعہ انعم نے شو چھوڑ کر جانے کے بعد خاموشی توڑ دی

سابق نیوز اینکر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے شو چھوڑ کر جانے کے بعد خاموشی توڑ دی۔

رابعہ انعم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے اپنی چھوٹی سی کوشش کی ہے کہ ہراساں کرنے والوں اور بیویوں کو مارنے والوں کو دوبارہ کبھی ہیرو بننے کا موقع نہیں دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں نے اپنے کیے کے لیے کبھی معافی نہیں مانگی جبکہ ان کے  متاثرین اب بھی ذہنی،جسمانی اور مالی طور پر جدوجہد کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل میں رابعہ انعم نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکارہ فضا علی اور اداکار محسن عباس کے ہمراہ موجود ہیں لیکن اچانک ہی رابعہ نے شو کی میزبان  سے معذرت کرتے ہوئے شو میں مزید بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے اٹھ کر جانے کا فیصلہ کیا۔

رابعہ انعم نے میزبان کو  شو سے اٹھ کر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے محسن عباس حیدر کے ساتھ بطور مہمان شو میں مدعو کیا گیا۔

تاہم انہوں نے میزبان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ محسن کے ساتھ شو میں شرکت نہیں کرسکتیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ ماضی میں اداکار محسن عباس حیدر پر ان کی سابق اہلیہ اداکارہ فاطمہ سہیل نے ان پر 2018 میں بدترین گھریلو تشدد کے الزامات لگانے کے بعد ان سے خلع لے لی تھی۔

محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل نے 2015 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو اب والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

سابق اہلیہ کی جانب سے تشدد کے الزامات لگائے جانے کے بعد محسن عباس حیدر پر شوبز شخصیات نے بھی تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ متعدد اداروں نے کچھ وقت کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے سے بھی معذرت کرلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version