گلوکار علی ظفر نے زہر اگلتے رشتوں سے پیچھا چھڑانے کیلئے مفید مشورہ دے دیا

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے زہر اگلتے رشتوں سے پیچھا چھڑانے کیلئے مفید مشورہ دے دیا ہے۔
حال ہی میں گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ “اگر آپ کسی سے نہ چاہتے ہوئے بھی ملنے جا رہے ہیں صرف اس لیے کیونکہ آپ سامنے والے کو منع کرنے کی ہمت نہیں کر پا رہے اور اسے نہیں بتا پا رہے کہ میں تم سے نہیں مل سکتا”۔
انہوں نے کہا کہ “ایسے میں آپ کو میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ ایک عدد لہسن چبا کر اس شخص سے ملیں”۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ “اس سے یہ ہوگا کہ جب آپ اس سے بات کرنے کے لیے منہ کھولیں گے تو وہ شخص خود ہی آپ سے جان چھڑا کر اللّٰہ حافظ کہہ دے گا”۔
یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکار علی ظفر کا اداکارہ شہناز گل کے لیے پیغام جاری
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

