Advertisement

سلمان خان شو “بگ باس 16” کے دوران ساجد خان پر برس پڑے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنے والے پروڈیوسر اور ڈائرکٹر ساجد خان پر بگ باس شو کے دوران برس پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے جنسی ہراسگی کا سامنا کرنے والے ڈائرکٹر اور پروڈیوسر ساجد خان کو “منافق” قرار دے دیا۔

ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس 16 کے میزبان سلمان خان نے شو میں شریک ساجد خان سے سوال کیا کہ “آپ اس شو میں کیا کر رہے ہیں؟ جس پر ساجد خان نے جواب دیا کہ میں جو کر رہا ہوں وہ وقت آنے پر سامنے آئے گا”۔

اداکار سلمان خان نے ساجد خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں منافق اور دہرا معیار رکھنے والا شخص قرار دیتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ” بہت جلد شو کی انتظامیہ اور ناظرین کے ووٹ انہیں شو سے باہر نکال دیں گے جس کی بنیادی وجہ ان کا رویہ ہوگا”۔

واضح رہے کہ ساجد خان کے خلاف متعدد خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور زیادتی کی کوشش کی شکایات درج کرائی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version