Advertisement

صنم چوہدری کا فلم جوائے لینڈ پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے فلم جوائے لینڈ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

حال ہی میں صنم چوہدری نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے خالق کو ناراض کر کے آسکر نہ لائیں، اپنی موویز اور اپنے ٹیلنٹ پر اللہ کی لائیک لگوائیں۔

انہوں نے لکھا کہ حضرت محمد ﷺ کی اُمت سے ہونے کے ناطے ہمیں کسی بھی طرح فحاشی نہیں پھیلانی چاہیے۔

صنم چوہدری نے اپنی پوسٹ میں فلم جوائے لینڈ پر پابندی لگانے سے متعلق ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے مبینہ طور ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی پنجاب میں نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔

Advertisement

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں  فلم کے پرڈیوسر سرمد سلطان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش پنجاب میں نہیں کرسکتے۔

Advertisement

محکمہ اطلاعات وثقافت کے بیان کے مطابق فلم کے حوالے سے بے حد شکایات موصول ہورہی ہیں، اسی لیے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مس یونیورس 2025 میں امارات کی انٹری؛ مریم محمد سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں
علیزے شاہ کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
عورت کے کا ندھوں پر 2 دنیا ہوتی ہیں ! فضا علی کا بیٹی اور گھرستی سے متعلق کلپ وائرل
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version